عمران خان کا جیل سے سندھ کے عوام کے لیے پیغام
- ملک میں نظام سیاست و حکومت کی اصلاح و تبدیلی کی سب سے زیادہ ضرورت سندھ کے عوام کو ہے۔
- ایک کرپٹ، حریص اور جرائم پیشہ خاندان کے زیر تسلط سندھ کے شہر کھنڈرات کی تصویر پیش کرتے ہیں۔
- سندھ کی تعمیر و ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی ایک خاندان ہے۔
- اس بے رحم خاندان کی قیام اور تفریح گاہیں بیرونِ ملک ہیں جہاں سے یہ صوبے کو لوٹنے آتے ہیں۔
- سندھ کے عوام کا پیسہ لوٹ کر یہ خاندان امارات میں عیش کرتا ہے جبکہ اہل سندھ بنیادی وسائل کیلئے ترستے ہیں۔
- اپنے ظالمانہ راج کو برقرار رکھنے کیلئے یہ خاندان صوبے کو پسماندہ ، اس کے شہرود یہات کو ترقی و سہولیات سے محروم رکھتا اور سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرتا ہے۔
- اس مجرم خاندان کی وجہ سے مقامی کاروباری حضرات بھی پیسہ باہر منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔
- ان کی بدانتظامی اور بے رحم راج کے باعث محض چھ برس کی مدت میں کم و بیش 10.4 ارب ڈالرز دبئ منتقل ہوئے۔
- ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی سیاسی شعور اپنی بلندیوں کو چھورہا ہے اور صوبے کے عوام اس خاندان سے دائمی نجات کیلئے تیار ہیں۔
- سندھ کے نوجوان اپنے مستقبل کیلئے آگے آئیں اور قیادت کا فریضہ سر انجام دیں۔
- ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی نو جوانوں کو عوامی نمائندگی و قیادت کا ذمہ سونپیں گے اور بڑی تعداد میں نئے چہروں کو انتخابی میدان میں اتاریں گے۔
- 8 فروری کو اہلِ سندھ خوف کی زنجیریں توڑ کر نکلیں اور اپنے ووٹ کو اپنے مستقبل کا ضامن و محافظ بنائیں۔
- اہلِ سندھ خصوصاً نو جوانوں نے دھاندلی کی راہ روک لی تو تحریک انصاف ہی میدان مارے گی اور سندھ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ، ان شاء اللہ
متعلقہ خبریں
- عام انتخابات کے حوالے سے بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام
- الیکشن 2024: الیکشن کیمشنECP نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف نوٹس لے لیا۔
- پی ٹی آئی نے لاہور سے ایم این اے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
- عمران خان کے حق میں ایک اور گواہی آگئی | عالمی جریدے میں ایک اور آرٹیکل چھپ گیا ہے ۔
- پاکستان اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفیروں کی واپسی پر متفق
- پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت بالکل 'ناقابل تسخیر': نیشنل سیکیورٹی کونسل ۔ (NSC) کا اعلامیہ جاری