خالد خرشید کو الیکشن کمشن نے نااہل کرار دے دیا اور پارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا۔


خالد خورشید کو پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی سربراہی سے نااہل قرار دے دیا گیا۔

گلگت: گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جی بی چیپٹر کی سربراہی کے لیے تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا۔

اس سے قبل 4 جولائی کو گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں خالد خورشید خان کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے سے نااہل قرار دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جی بی نے جمعرات کو جاری کیے گئے فیصلے میں خالد خورشید کو تاحیات پارٹی سربراہی سے نااہل قرار دے دیا۔

تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ جی بی کے رکن اسمبلی شہزاد آغا کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف دائر درخواست پر سنایا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ خورشید کی لاء کی ڈگری جعلی ہے اور انہیں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

خورشید نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔


وہ دسمبر 2020 سے عہدے پر تھے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی تھے۔

 

متعلقہ خبریں

____ اشتہار ____

____ اشتہار ____