لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے پارٹی کے ایم این اے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دا۔
- پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 117 سے علی اعجاز بٹر، این اے 118 سے عالیہ حمزہ اور این اے 119 سے شہزاد فاروق کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
- پارٹی این اے 120 میں عثمان حمزہ اور این اے 121 میں وسیم قادر کی حمایت کرے گی۔
- بیرسٹر لطیف کھوسہ این اے 122 اور افضل کریم حلقہ این اے 123 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔
- پارٹی این اے 124 میں ضمیر جھڈو ایڈووکیٹ اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں رانا جاوید عمر کی حمایت کرے گی۔
- لاہور سے پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں میں این اے 126 سے ملک توقیر کھوکھر، این اے 127 سے ظہیر کھوکھر، این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، این اے 129 سے میاں محمد اظہر اور این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد میدان میں اتریں گی۔
- واضح رہے کہ میاں نواز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے کئی اعلیٰ رہنما بھی لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
- سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے حلقہ این اے 127 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔