عام انتخابات کے حوالے سے بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام

____ اشتہار ____

 

عام انتخابات کے حوالے سے بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے قوم کے نام پیغام

  • فروری 8 آزادی اور غلامی میں فرق کا دن ہے۔
  • . مجھے یقین اور اعتماد ہے کہ میری قوم آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، اپنے ووٹ سے پاکستان کی آزادی کو محفوظ بنائے گی۔
  •  قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والا گروہ 8 فروری کو انتخاب پر ڈاکہ ڈال کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ نا چاہتا ہے۔
  • قوم کو غلام بنائے رکھنے کیلئے لندن منصوبے کے تحت ایک سر ٹیفائیڈ مجرم کو انصاف کا قتل کر کے وطن واپس لایا گیا ہے۔ 
  • اس سر ٹیفائیڈ مجرم کو عوام کی مرضی کے برعکس ملک پر مسلط کرنے کیلئے عدل کے نظم کو تباہ و برباد اور آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
  •   سیاست کے ریلو کئے کو میچ جتوانے کیلئے بلے کا نشان چھین کرا کیلے میدان میں اتارا گیا ہے مگر اس کے باوجود بدترین دھاندلی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
  • . میری قوم خصوصاً ماؤں، بہنوں بیٹیوں اور میرے کارکنان نے ہمت اور دلیری سے ظلم کا مقابلہ کر کے میرا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
  • جیل میں بیٹھ کر اللہ کے فضل اور اپنی قوم کی مدد سے ان سارے مجرموں کو آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے شکست دوں گا۔
  • . رائے عامہ کے تمام آزاد اندازے تحریک انصاف کی بے پناہ مقبولیت اور تین چوتھائی جیسی تاریخی اکثریت سے انتخاب کے اشارے دے رہے ہیں۔ 
  •  قوم آزادی کا انتخاب کر کے تحریک انصاف کو قانون کی حکمرانی، دستور کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کا مینڈیٹ دینا چاہتی ہے۔
  • . دستور مخالف قوتیں 8 فروری کا انتخاب لوٹ کر قوم کو غلام رکھنے میں کامیاب ہوئیں تو چور اچکے راج کریں گے اور ملک کی کشتی مزید بھنور میں اترے گی۔
  • ظلم اور جبر سے ملک کو لا قانونیت کی راہ پر ڈالنے والوں سے اپنے ووٹ کی طاقت سے حساب لینا ہو گا۔
  • . دھونس اور دھاندلی کی بے پناہ ریاستی کوششوں کے باوجود عوام کو 8 فروری کو نکل کر آزادی اور غلامی میں سے کسی ایک کا فیصلہ کن انداز میں تعین کرنا ہو گا۔ 
  • چاہتا ہوں میری قوم کا ہر فر د تیاری کرے اور اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان کو دستور و قانون کی راہ پر ڈالنے کیلئے 8 فروری کو ووٹ ڈالے اور اپنے ووٹ کی حفاظت یقینی بنائے۔

  • PTI PRESS RELEASE🔻

____ اشتہار ____