افغانستان میں بھارتی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

شمالی افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، طیارہ شمالی صوبہ بدخشاں میں گر کر تباہ ہو گیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق، اتوار کو شمالی افغانستان میں ایک ہندوستانی مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔مقامی نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے بتایا کہ طیارہ شمالی صوبہ بدخشاں میں گر کر تباہ ہوا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ایک اہلکار ذبیح اللہ امیری نے بتایا کہ کران و منجن ضلع کے توپخانہ علاقے میں ایک ٹیم کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ کل رات گئے بدخشاں کے کرن و منجان اضلاع کے توپخانہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہوا۔

 ابھی تک اس طیارے کے حادثے کی وجہ اور اس کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 بدخشاں کے محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ انجینئر ذبیح اللہ امیری نے باختر نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اس بھارتی طیارے کے گرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک فوجی تحقیقاتی گروپ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے علاقے میں گیا ہے۔تاہم کچھ میڈیا نے بتایا ہے کہ طیارہ دہلی سے ماسکو جا رہا تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔خبر کی مزید تفصیلات بعد میں نشر کی جائیں گی


____ اشتہار ____

____ اشتہار ____