بلوچستان کے سات سابق وزرائے اعلیٰ انتخابی میدان میں

____ اشتہار ____

کوئٹہ: 08 فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان کے سات
 سابق وزرائے اعلیٰ حصہ لے رہے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل قومی اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ایک اور سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم خان رئیسانی جے یو آئی کے ٹکٹ پر بلوچستان اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ اور پیپلز پارٹی کے نواب ثناء اللہ زہری بھی انتخابی میدان میں آگئے ہیں۔

بی اے پی کے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے موجودہ اسپیکر اور سابق وزیراعلیٰ جان محمد جمالی بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

صوبے کے سابق نگراں وزیراعلیٰ سردار صالح محمد بھوتانی اپنے روایتی حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں

____ اشتہار ____